پشاور:گوشت کے بعد دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دال ماش250روپے کلو تک جاپہنچی
تازہ ترین : 1

پشاور:گوشت کے بعد دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دال ماش250روپے کلو تک جاپہنچی

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 جنوری۔2015ء) پشاور میں گوشت اور مرغی کے بعد دالوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے اورماش کی دال 250 روپے فی کلو ہوگئی ، دکانداروں نے سرکاری نرخنامہ بالائے طاق رکھ دیدیا۔مرغیاں اور گوشت تو پہلے سے ہی عام آدمی کی دسترس سے باہر تھے، اب دال کی قیمتوں کو بھی آگ لگ گئی،پشاور کی اوپن مارکیٹ میں دال ماش کی قیمت 70 روپے اضافے کے ساتھ 250 روپے فی کلوتک پہنچ گئی۔

دکاندارکا کہنا ہے کہ سرکاری نرخنامے پر مال بیچیں تو دکان بند کرنی پڑیگی،مسور کی دال 116 کی بجائے 140 میں فروخت ہورہی ہے، مہنگائی کے مارے عوام کے لئے دال پکانا بھی عیاشی کے زمرے میں آگیا۔حکام کے مطابق انہیں دالیں مہنگی ہونے کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی،شہریوں نے کہاکہ انتظامیہ کو عوام کی شکایات کا انتظار کرنے کے بجائے ناجائز منافع خوروں، گراں فروشوں اور اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے۔

وقت اشاعت : 06/01/2016 - 14:41:30

اپنی رائے کا اظہار کریں