پاک افغان سرحد کے قریب جاری جھڑپوں میں 33ملکی و غیر ملکی شدت پسند مارے گئے ‘درجنوں زخمی

منگل 5 جنوری 2016 13:39

کابل /پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کے علاقوں میں شدت پسندوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں 33 ملکی اور غیر ملکی شدت پسند ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد سے متصل افغان صوبے نازیان میں مختلف کالعدم شدت پسند تنظیموں کے درمیان جھڑپیں گزشتہ روز بھی جاری رہیں جس میں 33 شدت پسند ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق افغان طالبان ‘داعش ‘تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور لشکر اسلام کے شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں نازیان صوبے کے علاقوں چپر ہار، بھٹی کوٹ اور بانڈر میں ہوئیں۔سیکیورٹی آفیشل کے مطابق جھڑپوں میں درجنوں شدت پسند زخمی بھی ہوئے ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان کے دونوں دھڑے (ملا اختر منصور اور محمد رسول) داعش کے خلاف لڑ رہے ہیں، جبکہ حزب اسلامی کی ہمدردیاں داعش کے ساتھ ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی اور لشکر اسلام، دونوں شدت پسند تنظیموں افغان طالبان اور داعش کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں