پشاور،ٹوورسٹ سروسز ونگ کی جانب سے ہوٹلز ، ریسٹورنٹ اور ٹریولز ایجنسیز کی رجسٹریشن مکمل، دستاویزات تقسیم

پیر 4 جنوری 2016 16:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) ٹوورازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے ٹوورسٹ سروسز ونگ نے سیکرٹری محکمہ سیاحت ، ثقافت ، کھیل و امور نوجوانان اعظم خان اور کنٹرولر محمد عربی کی خصوصی ہدایات پر لکی مروت ڈسٹرکٹ میں ہوٹلز ، ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ سنٹرز کی رجسٹریشن مکمل کرتے ہوئے ان کو کاغذات کی کاپیاں سپرد کر دیں ، اس سلسلے میں ٹاؤن ہال میں تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر شیر عالم خان مہمان خصوصی تھے انکے ہمراہ تحصیل میونسپل آفیسر اعجاز رحیم ، ٹی ایس ڈبلیو کوہاٹ ریجن کے جاوید اقبال مروت ، رسوول زدان ، نعمان شاہ اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

تقریب میں کاروباری طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان کے کاروباری کی رجسٹرڈ کاپیاں انکے حوالے کی گئیں جس کا مقصد ان کے کاروبار کو سرکاری سطح پر رجسٹرڈ کرانا ہے تاکہ ان میں ان ڈسٹرکٹ کی عوام ، سیاح اور دیگر کو معیاری اور اچھی خوراک میسر ہو۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر شیر عالم خان نے رجسٹریشن اور لائسنس کاروباری حضرات میں تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت اس بات کا تعین کر چکی ہے کہ صوبہ میں غیر قانونی کاروبار کسی کو کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خوراک کی اشیاء میں کسی قسم کی رعایت نہیں بھرتی جائے گی ۔

انہوں نے کہاکہ ٹوورسٹ گائیڈ ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ڈسٹرکٹ کے رہائشیوں اور خاص کریہاں آنے والے سیاحوں کیلئے بہتر رہائش ، خوراک ، اعلیٰ معیاری سہولیات کے معاملے میں کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جائے گا اور خالص اشیاء کی فروخت یقینی بنائی جائے گی تاکہ عوام اچھی اور اعلیٰ کوالیٹی کی اشیاء سے مستفید ہو سکے ۔ انہوں نے کاروباری حضرات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر ان کو کسی قسم کی شکایات ہیں تو ان کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا اور انکی پریشانیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں