پشاور میں کرکٹ کوصحیح معنوں میں فروغ دینامشن ہے ، ڈاکٹر فیصل ملک

اتوار 3 جنوری 2016 17:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جنوری۔2016ء) پشاور کرکٹ اکیڈمی کے روح واں ڈاکٹر فیصل ملک نے کہاہے کہ پشاور میں کرکٹ کوصحیح معنوں میں فروغ دینااور نئے کرکٹرز کو پالش کرکے انہیں سامنے لا نا ان کا مشن ہے اوراس مشن کی تکمیل کیلئے پشاور کے نواحی علاقہ پھندومیں خظیر رقبے پر مشتمل گراؤنڈ بنایا جس پر مزید کا م بھی جاری ہے جہاں پر نہ صرف میچز کھیلے جارہے ہیں بلکہ پشاور کی تاریخ کی پہلی نجی اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی تربیت کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

گزشتہ روز پشاو ر کرکٹ اکیڈمی کے نئے برانچ کی افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل ملک نے کہاکہ پشاور کرکٹ کا گڑھ ہے یہاں پر جتنا ٹیلنٹ کسی بھی جگہ پر نہیں ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کو مواقع دیکر انہیں پالش کیا جائے،اس حوالے سے یہ بیڑہ از خود اٹھاکر اس نیک کام میں پہل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انکاکہناتھاکہ جمخانہ گراؤنڈ میں بے تحاشہ رش کو دیکھ کر پشاور کے نواحی علاقے میں پھندو میں خظیر اراضی مشتمل گراؤنڈ بنایا جہاں پر پشاور کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو تربیت کیساتھ ساتھ میچز بھی خوشگوار ماحول میں کھیلے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہ اپنی مددآپ کے تحت اکیڈمی میں زیر تربیت کرکٹرزکا دوبئی کا دورہ بھی کرچکاہوں اور انشاء اللہ وقتا!فوقتاً یہ سلسلہ جاری ہے گا۔کیونکہ اس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہورہاہے اور انہیں انٹر نیشنل کرکٹ بھی مل رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پشاور میں کرکٹ کی ترقی کیلئے اپنی مددآپ کے تحت اتنا بڑاقدم اٹھایا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور دیگر حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ رولراور دیگر ضروری سامان کیساتھ ساتھ ڈریسنگ روم اور پانی کی سہولت کی فراہمی کیلئے ہماری مددکی جائے ۔

تاکہ اس طرح ہم اپنے مشن کو جاری رکھ سکے ۔اس موقع پر پشاور ریجن کرکٹ کے صدر وگورننگ باڈی پی سی بی کے ممبر گل زادہ نے پی سی بی کی طرف سے یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ انہیں رولر اور دیگر سامان ففراہم کی جائے گی۔اس موقع پر ڈی سی اے پشاور کے سیکرٹری اصغر علی خان ودیگر شخصیات بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں