اسلامیہ کرکٹ کلب کے انتخابات مکمل،انجینئراورنگزیب خلیل صدر منتخب

اتوار 3 جنوری 2016 16:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) پی سی بی کے نئے آئین ماڈل کرکٹ کلب کے تحت ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی ہدایت پر اسلامیہ کرکٹ کلب کے انتخابات مکمل ہوگئے ،جسکے نتیجے میں انجینئر اورنگزیب خلیل کو صدر اور علی ہوتی کو متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔اسلامیہ کالج پشاور کے گراؤنڈ پر ہونیوالے کلب کے اجلاس میں عہدیداروں اور کھلاڑیوں کی کثیر تعدادسمیت ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گزشتہ سال کی کاکردگی کو تسلی بخش قراردیا۔ا س موقع پی سی بی کے نئے آئین ماڈل کرکٹ کلب کی روشنی میں اسلامیہ کرکٹ کلب کے انتخابات ہوئے جسکے مطابق انجینئر اورنگزیب خلیل کو صدر ،پشتوکے نامور شاعر آباسین یوسفزئی نائب صدر،علی ہوتی جنرل سیکرٹری ،ملک عزت اللہ جائنٹ سیکرٹری اور شاہد علی شاہ کو فنانس سیکرٹری چن لئے گئے ۔جبکہ کھلاڑیوں میں نصیر احمد،حارث حیات،رسول شاہ،افتاب،نوشاد احمد۔باسط خٹک،سلمان،حامد عمر،حسن،فیض اللہ،فواد،حمزہ،عابد،ابراہیم،خیام،مہران گل،عمران،نوید انجم،ظہور،ایم حسین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں