پشاور‘موٹروے ٹول پلازہ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ‘ ایک سکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ‘ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا
دھماکے کے بعد پولیس‘ فورسز نے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا‘شرپسند ماڑی پورکی طرف فرار
اتوار 3 جنوری 2016 13:18
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء) موٹروے ٹول پلازہ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوگیا جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا-اتوار کو پشاور میں موٹروے ٹول پلازہ پر گزرنے والی سکیورٹی فورسز کی ایک بڑی گاڑی کو سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایاگیا پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیاگیاجس کے نتیجہ میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا اور گاڑی کی ونڈ سکرین ٹوٹنے سے ایک اہلکار معمولی زخمی ہو گیا-آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو پشاور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب نصب ریموٹ کنٹرول بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایاگیا-گاڑی میں11اہلکار سوار تھے جن میں سے ای معمولی زخمی ہو گیا-دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ‘ سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئے-سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا-ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں چار کلو گرام کے قریب دھماکہ خیز مواد استعمال کیاگیا-دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا-بعض شرپسندوں کے ماڑی پور کی جانب فرار ہونے کی اطلاعات ملی ہیں-
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
[وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کابینہ کا خصوصی اجلاس،بجٹ ..
g40 سال سے ایک ہی کام کیا، عوامی خدمت، حاجی غلام علی
qواپڈا ہائیڈرو یونین وفد کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کابینہ کا خصوصی اجلاس،بجٹ امور سے متعلق اہم فیصلے
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ ..
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا،مزمل اسلم
ڈی پی او چارسدہ نذیر خان کا کرائم میٹنگ سے خطاب، سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا ..
گلبہار پولیس کی کارروائی، راہ چلتے شہریوں سے موبائل چھینے میں ملوث ملزمان گرفتار
پشاور کے مختلف علاقوں میں گاڑی کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے والے دو ملزمان گرفتار، تین کلوگرام چرس ..
-ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ عبد اللہ جلال خان کی بروقت کارروائی، ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن مسلح ملزمان ..
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا