پشاور، چائلڈ ہوپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز ، اداکار ارباز خان نے افتتاح کیا
تازہ ترین : 1
پشاور، چائلڈ ہوپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز ، اداکار ارباز خان نے افتتاح ..

پشاور، چائلڈ ہوپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز ، اداکار ارباز خان نے افتتاح کیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جنوری۔2016ء)چائلڈ ہوپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پشاور میں شروع ہوگیاجس میں ڈسٹرکٹ پشاور سے تعلق رکھنے والے پچاس سے زائد کھلاڑی دو مختلف کیٹگریز میں شرکت کررہے ہیں ۔ باضابطہ افتتاح اردو اور پشتوفلموں کے مشہور اداکار ارباب خان نے کیا ۔ ان کے ہمراہ پی کے فور فاؤنڈیشن کے صدر حاجی ہدایت ، غلام بلال سینئر نائب صدر پی کے فور فاؤنڈیشن ۔

سیکرٹری صوبائی بیڈمنٹں ایسوسی ایشن حاجی امجد خان ، انٹر نیشنل ایمپائر فضل سبحان ، شہزاد خان اور آرگنائزنگ سیکرٹری حیات اﷲ موجود تھے ۔ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور طارق ودود بیڈمنٹن ہال میں منعقدہ ٹورنامنٹ رائٹ ٹو پلے اور پی کے فو فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد ہورہا ہے جس کے افتتاحی میچز میں انڈر 12 میں باسط علی نے حمزا کو 2-0 سے شکست دی جبکہ انڈر16 میں وقاص نے عبید کو 2-1 سے شکست دی ، ٹورنامنٹ تین دن تک جاری رہے گا جسکی اختتامی تقریب چار جنوری کو منعقد ہوگی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 02/01/2016 - 18:06:51

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں