زلزلے کے باعث وزیراعلیٰ کے پی کے کی تقریب میں بھگدڑ مچ گئی، لوگ ہال سے باہر نکل کھڑے ہوئے

ہفتہ 2 جنوری 2016 14:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء)زلزلے کے باعث وزیراعلیٰ کے پی کے کی تقریب میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ ہال سے باہر نکل کھڑے ہوئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اقتصادی راہداری کے حوالے سے تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اسی اثنا میں زلزلہ کا جھٹکا آگیا جس کی وجہ سے لوگ اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی اور لوگ خوف کے مارے تقریب چھوڑ کر ہال سے باہر نکل آئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں