پشاور:کالعدم تنظیم کے دہشت گرد رحیم بادشاہ گرفتار
تازہ ترین : 1

پشاور:کالعدم تنظیم کے دہشت گرد رحیم بادشاہ گرفتار

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جنوری۔2016ء)اسپیشل پولیس یونٹ کوہاٹ ریجن نے دوآبہ میں واقع آئی ڈی پیز کیمپ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو مختلف وارداتوں میں مطلوب کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد رحیم بادشاہ کو گرفتار کرلیا۔اسپیشل پولیس یونٹ حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے تین ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ملزم رحیم بادشاہ کالعدم تنظیم کا رکن ہے جو پولیس کو متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ملزم نے گزشتہ سال بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ہنگو میں دھماکہ کیا تھا جس سے عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی ممتاز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے جس سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

وقت اشاعت : 02/01/2016 - 13:50:12

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں