پیسکو نے بجلی کی بندش کا شیدول جاری کر دیا

جمعہ 1 جنوری 2016 22:06

پشاور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) 132 کے وی رحمان بابا گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 4,5,6 اور7جنوری صبح 9بجے سے سہ پہر تین بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی ہزارخوانی ,یکہ توت ,پھندوروڈ,میرہ کچوڑی فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے 132 کے وی متنی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی3 جنوری صبح 8بجے سے شام 4 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی متنی گرڈ کے صارفین متاثرہوں گے۔

(جاری ہے)

132کے وی پشاورصوابی ڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 2,4,5,7,9 جنوری صبح 8بجے سے دوپہر 2 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی منصب دار,صوابی سٹی,نیوصوابی سٹی,بام خیل,کرنل شیرخان,خدوخیل,پلوڈھنڈ,طوطالئی,نواں کلی,چارباغ فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں