فوجی آپریشن کے ذریعے داعش کا راستہ روکنے کے اقدامات کیے جائیں ،زاہدخان

نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل نہ کرنے تک دہشتگردوں کی پیداواری فیکٹریوں کا خاتمہ ناممکن ہے، رہنماء اے این پی

جمعہ 1 جنوری 2016 20:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر زاہد خان نے شوکت خانم ہسپتا ل میں عمران خان کی طرف سے طالبان رہنما کے علاج کے اعتراف پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف دہشت گردوں کے سہولت کار کا مقدمہ درج کرنے کے علاوہ یہ تحقیقات بھی کی جائیں کہ شوکت خانم ہسپتا ل میں اور کتنے طالبان رہنماؤں کا علاج کیا گیااور کہا کہ چھوٹے صوبوں میں جس طرح سہولت کاری کے شک میں مقدمات قائم کئے گئے اسی طرح عمران خان کے از خود اعتراف کے بعد دہشت گردی کا مقدمہ چلا کر سماعت فوجی عدالت میں کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ جب اے این پی نے پنجابی طالبان کی موجودگی کا کہا تو اسوقت توجہ نہیں دی گئی لاہور ،سیالکوٹ اور جنوبی پنجاب میں داعش کے ٹھکانوں اور گرفتاریوں کے بعد پنجاب میں بھی فوجی آپریشن کے ذریعے داعش کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات فوری طور پر کئے جائیں۔زاہدخان نے مزید کہا کہ مردان میں خودکش حملہ حکومت کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے جب تک نیشنل الیکشن پلان پر من و عن عمل نہیں کیا جائے گا دہشت گردوں کی پیداواری فیکٹریوں کا بند ہونا نا ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں