محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے بلدیاتی نمائندو ں کی تنخواہ سے متعلق سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی

جمعہ 1 جنوری 2016 12:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے بلدیاتی نمائندو کی تنخواہ سے متعلق سمری وزیراعلی پرویز خٹک کو ارسال کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز صوبائی وزیرخزانہ مظفر سعید کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں بلدیاتی نمائندوں کی تنخواہوں کی منظوری کی استدعا کی گئی ہے ،سمری میں ڈسٹرکٹ ناظم کی 60ہزار جبکہ ٹاؤن ناظم کی تنخواہ 40ہزار مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے ،وزیراعلی پروزیز خٹک بلدیاتی نمائندوں کی تنخواہوں کی سمری منظور کر کے وزیر خزانہ کو ارسال کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں