شو گر مل مالکان کو پنجاب حکو مت کی مکمل آشیر باد حاصل ہے، چو د ھری شہادت علی بھٹی

منگل 17 اپریل 2018 20:22

شو گر مل مالکان کو پنجاب حکو مت کی مکمل آشیر باد حاصل ہے، چو د ھری شہادت علی بھٹی
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) کسان اتحاد کے تحصیل صدر چو د ھری شہادت علی بھٹی نے کہا ہے کہ شو گر مل مالکان کو پنجاب حکو مت کی مکمل آشیر باد حاصل ہے جس و جہ سے وہ غر یب کسانو ں کے پیسو ں پر کاروبار کر کے امیر سے امیر تر ہو تے جا رہے ہیں مگر کسان اور اسکے بچے دو وقت کی رو ٹی کو بھی تنگ ہیں حتی کہ کھاد ڈیلر غر یب کسانو ں کو سخت پر یشان کر رہے ہیں مگر شو گر مل کی انتظامیہ کے سر پر جو ں تک نہیں رینگ رہی ہے۔

(جاری ہے)

کسانو ں کی بڑی تعداد سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ عد الت عالیہ کے فیصلہ جات کے باوجودپتو کی شو گر مل انتظامیہ 180کی بجائے 160روپے فی من دینے کے وعدے کر کے غر یب کسانو ں کو لالی پاپ دے رہی ہے جب کہ مقامی ن لیگی ارکین اسمبلی نے تو 180کے حساب سے پیسے لے رہے ہیں مگر غر یب کسان عدم ادائیگی کی و جہ سے سڑ کو ں پے دربدر کی ٹھوکر یں کھا رہے ہیں اسی سلسلے میں 21اپر یل کو شو گر مل کے سامنے احتجاج و علامتی دھرنا دیا جائیگا اس موقع پر کسان رہنماء ریحان اکبر،محمد یسین،چو ہدری محمد و کیل چیئرمین ،محمد جاوید ،رانا مختار ،چو ہدری عنایت اظہر ،رانا رفاقت و دیگر بھی مو جود تھے چو د ھری شہادت علی بھٹی نے مذ ید کہا کہ حقیقت میںشو گر مل انتظامیہ نے ادائیگیاں نہ کر کے کسانو ں کی کمر توڑ دی ہے اگر کسانو ں کو ادائیگیاں21اپر یل تک نہ کی گئیں تو ملتان روڈ بند کر کے دھر نا دیا جائے گا جب تک پے منٹ نہیں ہو ں گی تب تک دھر نا نہیں کھو لا جائیگااس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی حکومت پر ہو گی

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں