پتوکی‘تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث مریض نے تڑپ تڑپ کرجان دیدی

پیر 5 مارچ 2018 15:03

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2018ء)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث مریض نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی- رپورٹ کے مطابق پتوکی قریبی قصبہ حبیب اباد کارہائشی عباس علی ولد جان محمد کو گھبراہٹ اور الٹی کی شکایت تھی تو اس کو چیک اپ کیلے پتوکی تحصیل THQ ہسپتال لایا گیا۔

(جاری ہے)

اسی دوران قصور سے آئی ہوئی برات کے ساتھ ایک شخص عباس ولد محمد علی کو پٹھوں کے کھچاؤ کی تکیلف ہوئی جسے فوری طور پتوکی THQ ہسپتال لایا گیا-ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر شاہد حفیظ نے قصور والے مریض کو دو انجکشن بازار سے لانے کیلئے پرچی تھما دی۔

انجکشن منگوا کر ایک ٹرینی کمپاوڈر لگانے کا کہا جس نے وہ انجکشن حبیب آباد سے آئے مریض کو لگا دیا۔انجکشن لگنے سے مریض تڑپنے لگا۔اس طرح ڈاکٹر کے غلط انجیکشن لگنے کی وجہ سے مریض جان کی بازی ہار گیا۔ اور ڈاکٹر سمیت ہسپتال کا پورا عملہ ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا اور اہل خانہ کی ہسپتال میں چیخ وپکار اعلٰی حکام سے انصاف کی دھائی۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں