پتوکی میں مردوں کی بدتمیزی کا نشانہ بننے والی زیبا رانا کون ہیں؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 فروری 2018 13:55

پتوکی میں مردوں کی بدتمیزی کا نشانہ بننے والی زیبا رانا کون ہیں؟
پتوکی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 فروری 2018ء): گذشتہ روز مسلم لیگ ن نے پتوکی میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا ۔ جلسے کے اختتام پر پنڈال میں موجود مرد حضرات خواتین کے پنڈال میں گھُس آئے اور زیبا رانا نامی خاتون سے بدتمیزی کی ۔ دھکم پیل کے دوران زیبا رانا کی چوڑیاں ٹوٹیں اور ان کا ہاتھ زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

زیبا رانا ن لیگ کے لیے گلی گلی مہم چلانے والی ورکر ہیں، زیبا رانا نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے ہر موقع پر آگے آگے رہیں۔ شیخوپورہ جلسے میں بھی زیبا نے اپنی ٹیم کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔ پنجاب ہاؤس میں نواز شریف کی آمد پر بھی پُر جوش نظر آئیں۔ زیبا رانا نے ہر مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں