عوام کا سمندر اس بات کی گواہی ہے 2018 بھی (ن) لیگ کی حکومت ہوگی ، شہباز شریف

ٓ ج میاں نواز شریف نے خود اس نا چیزکا نام لیکر مسلم لیگ ن کاقائم مقام کا صدر منتخب کروایا مگر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ نواز شریف کی صدارت تو چھن گئی مگر نواز شریف کی جو محبت عوام کے دلوں میں ہے وہ نہیں جا سکتی، وزیراعلیٰ

منگل 27 فروری 2018 21:39

عوام کا سمندر اس بات کی گواہی ہے 2018 بھی (ن) لیگ کی حکومت ہوگی ، شہباز شریف
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پتوکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا سمندر اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ2018 میں پو رے پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی ۔آ ج میاں نواز شریف نے جب ان کی جو صدارت تھی انکو ختم کردیا گیا تو آ ج میاں نواز شریف نے خود اس نا چیزکا نام لیکر مسلم لیگ ن کاقائم مقام کا صدر منتخب کروایا مگر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ نواز شریف کی صدارت تو چھن گئی مگر نواز شریف کی جو محبت عوام کے دلوں میں ہے وہ نہیں جا سکتی ۔

نواز شریف دلوں میں بستا ہے ،نواز شریف پورے پاکستان کی شان ،آن اور مان ہیں۔ہماری سیاست کا ایک عظیم سپوت ہے اور نواز شریف ایک مدبر ہے آ ج قرارد پاس کی گئی کہ نواز شریف انشاء اللہ جب تک اللہ چاہے گا نواز شریف کو ہمیشہ وہ پارٹی کے قائد رہیں گے اور ان کی لیڈرشپ میں پاکستان ترقی کرے گا ۔

(جاری ہے)

میرے بزرگوں ،بھائیو اور نوجوان ساتھیوں آ ج آ پ نے اخباروں میں تصویر دیکھی ہو گی کہ لاہور میں اورنج لائن جو پاکستان کا پہلا عوامی ٹرین کا شہری منصو بہ ہے کل لاہور میں اسکی ٹرائل آ پریشن ہوا یہ آ پ کو مبارک ہو جب یہ منصوبہ چلے گا تو میں آ پ کے ساتھ بیٹھ کر پتوکی والوں آپ کو سیر کروائوں گا اور جو یہ بائیس مہینے اس میں تا خیر ہوئی کیونکہ عمران خان صاحب جو دن رات جھوٹ بولتے ہیں ان کو جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں آ تا ۔

کے پی کے جو میرے بزرگ غیور پٹھان بھائی اور بہنیں ہیں ساڑھے چار سال پہلے پتہ نہیں اس کے اوپر اعتبار کر کے ووٹ دیا اس نے کے پی کے کے معاشی حالات کا بیڑا غرق کردیا ۔2014میں اسلام آباد میں 4مہینے وہاں پر دھرنا دیا اور لاک آ وئٹس کئے اورقوم کا وقت ضائع کیا قوم کو گالیاں سکھانے میں اس شخص نے بھرپور کوشش کی اور ہر وقت دن رات جھوٹ بولتے ہیں اور پچھلے دنوں کہا کہ ہم نے کے پی کے میں 74میگا واٹ بجلی پیدا کی ہے ۔

میں نے کہا خان صاحب وہ بجلی کہاں ہے ،آ سمان میں ہے ،سورج میں ہے ،چاند میں ہے کہاں ہے۔بجلی نواز شریف کے دور میں ساڑھے چار سال کے دور میں ہم نے اربوں ڈالرز کی سرمایا کاری سے بجلی کے منصوبے لا کر آ ج بجلی کے منصوبے لگا کر لوڈشیڈنگ ختم کردی ، میں نے ٹھیک کہا یا نہیں ۔میرے بزرگوں بھائیو اور بہنوں اور پتوکی کے شہریوں پچھلے تین سال میں کھاد آ دھی قیمت میں آ پ کو مل رہی ہے ۔

اور پہلی مرتبہ 70سال میں چھوٹے کسان کو بغیر سود کے قرضے ملنے شروع ہو گئے ۔ اربوں روپے کے قرضے ملنے شروع ہو گئے ۔پنجاب کا تعلیم کا ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ پچھلے 9سال میں 15ارب روپے سے یتیموں کو ، بچیوں کو اور نوجوانوں کو اور جن کے ماں باپ کے پاس تعلیم کے لئے پیسے نہیں تھے ،جن کے والد دنیا سے رخصت ہو گئے ۔ آ ج یتیم بچیاں تعلیم یافتہ ہیں ۔

میرے بزرگوں ،بھائیوں ، بہنوں 70سال میں وہ کونسا وقت تھا جب اتنے عظیم منصوبے یہاں پر لگائے گئے ۔پکیاں سڑکاں ، سوکھے پینڈے کے تحت اربوں روپے کی سڑکیں بنی یا نہیں ۔ سڑکیں بنیں ، سکول بنے ،ہسپتال بنے ،صاف پانی کے لئے ہم دن رات کام کر رہے ہیں ۔میں آ پکو یقین دلاتا ہو کہ 4ماہ بعد الیکشن آ نے والا ہے اور اس الیکشن میں آ پ نے مسلم لیگ ن کو اللہ پاک کے فضل وکرم سے ووٹ دیا تو میں وعدہ کرتا ہوں قصور اور چونیاں میں یونیورسٹی آ پ کے لئے بنائوں گا ۔

اور پتوکی تا کنگن پور دو رویہ سڑک بنانے کا آ ج میںا علان کرتا ہوں اس کے ساتھ دیکھے آ پ کے قصور ہسپتال میں سی ٹی سکین چل رہا ہے اور 24گھنٹے چل رہا ہے ۔وہ کونسا وقت تھا جب سی ٹی سکین مشینیں ہسپتالوں میں خراب ہوتی تھی ،اور ہسپتال کے باہر پرائیوٹ مشینیں لگائی ہوئی تھی اور منافع خور ہزاروں روپے وصول کرتے تھے اس کرپشن کو ختم کر کے آ ج ہسپتالوں میں سی ٹی سکین لگا دئیے اور غریب مریضوں کا لاکھوں روپے کا مفت علاج ہوتا ہے ۔

اب ہسپتالوں میں وہ دوائیاں ملتی ہیں جو وزیر اعظم کا بیٹا بھی کھائے اور غریب کی بیٹی بھی کھائے ۔ میرے بزرگوں ،بھائیوں ، بہنوںیہ سفر ذرا لمبا ہے خان صاحب نے کے پی کے میں 5سال جھوٹ بولا کے ضائع کردئیے ۔ساڑھے چار سال تو کہا کہ میں میٹرو نہیں بنائوں گا ، ہسپتال بنائوںگا ، تعلیم کے کالج بنائوں گا ، مجھے میٹر و نہیں چاہئیے ،میں میٹرو میں پیسا ضائع نہیں کروں گا ۔

اور نہ ہی ہسپتال اور کالج بنائے اوراب سارا پشاور اکھاڑ دیا ،پشاور کا بیڑا غرق کردیا ، پشاور والوں اگر مسلم لیگ ن کی حکومت آ ئی تو 1سال کے اند ر پشاور میں میٹرو بناکر دکھائوں گا ۔اور کراچی میں جو ہمارا روشنیوں کا شہر تھا آج وہاں پر کوڑا کرکٹ ہے آج وہاں بس وہ ہے جو چغتوں کے زمانے کی ہے ۔ ٹوٹی ہوئی بسیں کراچی میں چلتی ہے ۔کراچی والوں اگر مسلم لیگ ن کو ووٹ دوگے تو کراچی کو لاہور بنا دے گے اور پشاور کو بھی لاہور بنا دے گے ۔

رانا حیات ،رانا اسحاق اور رانا اقبال نے 4ایکڑ زمین وقف کی ہے میں اعلان کرتا ہوں کہ اگر الیکشن میں مسلم لیگ ن کو کامیابی ملی تو پھولنگر میں ہسپتال بنائوں گا ، جولائی میں پتوکی سے لاہور کے لئے 10سپیڈو بسیں پتوکی کے حوالہ کروں گا ، پتوکی اور چونیاں میں خوبصورت پبلک پارکس بنانے کا اعلان کرتا ہوں ۔ اگلا الیکشن پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کا الیکشن ہے ۔

یہ جو دن رات الزام لگاتے ہیں اوریہ خان صاحب جو اتنا جھوٹ بولتے ہیں ان کو جھوٹوں کی پارٹی بنا لینی چاہیئے کیونکہ آ پ کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ، کل کہتے ہیں کہ جناب سبحان خاں اور میٹرو ملتان گل چینیوں کو بیان دیا کہ چینی حکومت نے اس کو سزا دی اور اس کی کمپنی نے معافی مانگی اور خان صاحب کیا کیا جھوٹ کہتے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے ۔

میرے بزرگوں اور بھائیو بہنوں میں آ خری بات کر رہا ہوں کہ میں نے عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے اور 27ارب روپے کا نوٹس بھی دیا ہے اور چیف جسٹس نے کئی دفعہ بلایا پر خان صاحب نہیں آ ئے اور کل بھی دوبارہ جھوٹ بولا ہے ۔سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ فل بینچ بنائیں اور خان صاحب کے ان الزامات کی تحقیق کر لے ۔

پہلے تو انہوں نے جو دعویٰ کئے مگر وہ پورے نہیں اگر میں جھوٹا نکلا تو میں عمر بھر کے لئے سیاست چھوڑ دوں گا اور اگر خان صاحب غلط ہوئے تو چھوڑ دیں سیاست کو اور جائیں کسی حجرے میں بیٹھ کر سچ بولنا سیکھے اور چیف جسٹس سے میری درخواست ہے کہ وہ بینچ بنائیں او ر خان صاحب نے جھوٹوں کا پلندہ جاری کیا ہے ،تحقیق کروالیں یہ میدان اور یہ گھوڑا دو دن میں فیصلہ ہو جائے تاکہ اس قوم کی جھوٹ سے جان چھوٹ جائے گی اور اگر میں غلط ہوا تو قوم سے معافی مانگ کر گھر چلا جائوں گا مگر خان صاحب آ پ کے جھوٹ کو چلنے نہیں دے گے اگلی بار یہ قوم جھوٹ کو ووٹ نہیں دے گیا اور گذارش میں کرتا ہوں کہ پتوکی سے ہلہ کے لئے نئی سڑک بنانے کا اعلان کرتا ہوں ۔

اور میں الیکشن کے دور میں یہاں پر آ ئوں گا ،خطاب کروں گا اور اللہ کا نام لے کر الیکشن والے دن آ پ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں اور میں اس قوم کی حالت بدل دوں گا ۔ دوسری جانب جلسے کے دوران مذہبی جماعتوں کے کارکنان غازی ممتاز حسین قادری شہید کی تصاویر لے کر پنڈال میں آ گئے تو رکن قومی اسمبلی کے بیٹے رانا خضر حیات نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے پوسٹرز چھین لئے جبکہ ن لیگ کے جیالوں نے ڈسٹرکٹ کی رہنماء خاتون زیبا رانا سے بدتمیزی کی اور اس کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا۔ اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی ملک رشید احمد ، رانا حیات خاں ،رانا اسحاق خاں ، رکن صوبائی اسمبلی محمود انور چوہدری ،ڈسٹرکٹ چئیرمین رانا سکندر حیات نے بھی خطابات کئے ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں