پتوکی میں ن لیگ کی خاتون سے بدتمیزی کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 27 فروری 2018 20:53

پتوکی میں ن لیگ کی خاتون سے بدتمیزی کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری2018ء) پتوکی میں ن لیگ کی خاتون سے بدتمیزی کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی میں ن لیگ کے جلسے کے دوران خاتون کارکن سے بدتمیزی کرنے کے واقعے کا ڈراپ سین ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ویڈیو فوٹیج کی شناخت سے مرکزی ملزم کو شناخت کر لیا ہے۔ پولیس نے شناخت ہونے کے بعد ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار بھی کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ ن لیگ کے پتوکی جلسے میں خاتون کارکن زیبا کو منچلے نوجوانوں کی جانب سے شدید بدتمیزی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں