خان صاحب سچ نہیں بول سکتے توکسی حجرے میں جاکربیٹھیں،شہبازشریف
عمران خان کاپی ٹی آئی سے تعلق نہیں جھوٹوں کی پارٹی بنالیں،عدالت عمران خان کے الزامات پرفل بنچ بنائے،اگرغلط ثابت ہواتوعمربھرکیلئے سیاست چھوڑدوںگا،ورنہ عمران کسی حجرے میں بیٹھ جائیں،خان صاحب74میگاواٹ بجلی کہاں ہے،اگلے الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی۔پتوکی میں عوامی جلسہ سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ منگل 27 فروری 2018 17:05
(جاری ہے)
صدارت تونوازشریف کی چھن گئی لیکن محبت نہیں جاسکتی۔نوازشریف دلوں میں بستا ہے،پورے پاکستان کی آن شان ہے،قائد ہیں اورمدبر ہے۔نوازشریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔نوازشریف کوقرارداد کے ذریعے مسلم لیگ ن کاقائد منتخب کرلیا گیاہے۔
ہم ان کی قیادت میں ترقی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اورنج لائن میٹروٹرین کاپہلا شہری منصوبہ مکمل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کوجھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔کے پی کی عوام نے عمران خان کوووٹ دیالیکن اس نے بیڑہ غرق کردیا۔اسلام آباد میں دھرنا دیااور قوم کاوقت ضائع کیا۔74میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے۔میں نے کہا کہ خان صاحب وہ بجلی کہاں ہے؟ آسمان میں ہے؟ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں بجلی کے منصوبے لگا کربجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی۔اس کے برعکس پنجاب میں اربوں روپے سے پکیاں سڑکیں بنائیں۔صاف پانی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب چارمہینے بعد الیکشن آنے والے ہیں اگردوبارہ مسلم لیگ ن کوووٹ دیاتوچونیاں میں یونیورسٹی بنائی جائیگی۔پتوکی اور کنکن پورکے درمیان دو روریہ سڑک بنائی جائے گی۔پتوکی کیلئے جولائی میں 10 اسپیڈوبسیں دینے کا اعلان کرتاہوں۔ قصور میں سی ٹی اسکین مشینیں لگی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ بھی دورتھاجب ہسپتالوں کے باہرسی ٹی اسکین مشینیں تھیں لیکن آج ہرسرکاری ہسپتال میں مشینیں لگی ہوئی ہیں۔شہبازشریف نے کہا ہے کہ خان صاحب نے کے پی میں پانچ سال جھوٹ بول کرضائع کردیے۔لیکن میٹرونہیں بنا سکا۔نہ سکول بنائے،ہسپتال بنائے اور نہ ہی میٹروبنا سکا۔اگلے الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی۔اقتدار میں آکرمسلم لیگ ن پشاور میں ایک سال میں میٹروبس بنائے گی۔کراچی کولاہوربنادیں گے۔خان صاحب کوجھوٹوں کی پارٹی بنالینی چاہیے۔سبحان نے چینی کمپنی کے سامنے ملتان میٹرومیں کرپشن کااعتراف کیا۔سپریم کورٹ شہبازشریف کیخلاف ایکشن لے۔سپریم کورٹ فل بنچ بنائے،انکوائری کرے ۔اگرمیں غلط ثابت ہواتوعمر بھرکیلئے سیاست چھوڑدوں گا۔اگرخان صاحب جھوٹا ثابت ہواتووہ سیاست چھوڑدے۔انہوں نے سپریم کورٹ اور لاہورہائیکورٹ سے درخواست کی ہے کہ بنچ بنایا جائے۔اور خان صاحب کے کل کے جھوٹ کی تحقیقات کریں۔متعلقہ عنوان :
پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پتوکی، پولیس کی کارروائیاں، خاتون سمیت 4منشیات فروش گرفتار
پتوکی ،خاوند کے لڑائی جھگڑے سے تنگ آکر 23سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی
پتوکی،لیسکو ٹیموں نے بجلی چوری میں ملوث 7افراد کو پکڑ لیا مقدمات درج
پتوکی،کراچی سے لاھور جانے والی گرین لائن فائیو اپ کی زد میں آکر ماں،بیٹی جانبحق
پتوکی،طوفانی بارش و آندھی کے دوران دو مکانوں کی چھتیں گر گئیں ماں بیٹا زخمی
پتوکی،طوفانی بارش و آندھی کے دوران دو مکانوں کی چھتیں گر گئیں ،ماں بیٹا زخمی
پتوکی ،لیسکو ٹیموں نے بجلی چوری میں ملوث 7افراد کو پکڑ لیا ،مقدمات درج
پتوکی، سابق رنجش پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ،ہسپتال منتقل
پتوکی، تین ملزمان شادی شدہ خاتون کو اغوا کرکے فرار ، مقدمہ درج
پتوکی ٹرین حادثہ میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئی
پتوکی، پولیس کا شراب کی چالوبھٹی پر چھاپہ، دو ملزمان گرفتار 180لیٹر دیسی شراب برآمد،مقدمہ درج
پتوکی شہر و گردونواح میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہری موٹر سائیکل، نقدی ،رقم، موبائل فون و دیگر سامان ..
پتوکی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم