پتوکی میں مسلم لیگ ن کا پاور شو،بینرز پر مریم نواز کی تصویر موجود نہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 27 فروری 2018 13:08

پتوکی میں مسلم لیگ ن کا پاور شو،بینرز پر مریم نواز کی تصویر موجود نہیں
پتوکی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27فروری 2018ء) پتوکی میں مسلم لیگ ن آج سیاسی پاور شوکا مظاہرہ کرے گی لیکن جلسہ گا ہ میں لگائے گئے بینرز پر مریم نواز کی تصویر موجود نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج پتوکی میں ن لیگ جلسہ کرے گی جس سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف خطاب کریں گے۔جلسہ کے لئے پنڈال سج چکا ہے جب کہ کرسیاں بھی لگائی جا چکی ہیں۔لیکن پتوکی میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے اس جلسے میں لگائے گئے بینرز نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔

(جاری ہے)

کیونکہ ان بینرز پر مریم نواز شریف کی تصویر موجود نہیں ہے۔جلسہ گاہ میں آویزاں کئے گئے بینرز پر نواز شریف،شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی تصویر موجود ہے۔یاد رہے کہ اس پہلے بھی شہباز شریف کے ہو نے والے جلسوں میں مریم نواز کی تصویر موجود نہیں تھی جب کہ نواز شریف کے جلسوں میں حمزہ شہباز کی تصویر موجود نہیں ہوتی تھی۔جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ شریف خاندان میں اختلافات موجود ہیں۔یاد رہے کہ مریم نواز ان دنوں سیاست میں کافی متحرک نظر آ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں