پتوکی، نائب صدرمسلم لیگ ن وکلاء ونگ رستم ظہیر گو ندل ایڈووکیٹ نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا

پارٹی عدلیہ ،فوج اور عوام کے خلاف ہے اس سے تعلق رکھنا بھی ملک و ریاست سے بے وفائی ہے، رستم ظہیر گو ندل کی پر یس کانفر نس

پیر 26 فروری 2018 21:45

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2018ء) گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی متوقع آ مد کے سلسلہ میں سینئر نائب صدرمسلم لیگ ن وکلاء ونگ لاہور ڈویثرن رستم ظہیر گو ندل ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ ن کی منفی پالیسو ں پر استعفیٰ دے دیا اور پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کہا کہ جو پارٹی عدلیہ ،فوج اور عوام کے خلاف ہے اس سے تعلق رکھنا بھی ملک و ریاست سے بے وفائی ہے دوسری جانب انتظامیہ نے اسٹیڈیم سے لاکھوں روپے مالیت کے درخت کاٹ ڈالے تھے جبکہ آج انتظامیہ نے لاکھوں روپے کے بنے ہوئے 8ڈریسنگ رومزگرا دئیے اور ملبہ رات کی تاریکی میں اٹھا کر لے گئے جس کی مالیت کڑوروں میں ہے اس چوری شدہ ملبہ کو بلد یہ کے ٹھیکہ دار سر یا ،انٹیں اور دیگر سامان ٹر یکٹر ٹر الو ں پررات کے اند ھیرے میں مقامی پو لیس کی مو جودگی میں چوری کر کے لے گئے اس کے علاوہ لاکھو ں روپے کے درخت کاٹ ڈالے اور درختو ں کی شاخیں بھی چوری کر کے لے گئے اسی سلسلہ میں شہری تنظیموں نے ملتان روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10سال سے گور نمنٹ کالج اسٹیڈیم پتو کی میں کسی قسم کی کوئی تعمیر نہیں کی گئی اور نہ ہی اسٹیڈیم کی تعمیر آ رائش کا کوئی منصوبہ نہیں دیا گیا بلکہ اپنی مدد آ پ کے تحت اسٹیڈیم میں لگائے گئے پودے اور دیگر سامان انتظامیہ برے طریقہ سے توڑ پھوڑ رہی ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کے دوران چیف جسٹس آ ف پاکستان سے سوموٹو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کا سرکاری عمارت گرا کر سنگین جرم کیا ہے آخر پر ضلع بنائو تحر یک کے صدر شیخ عبیداللہ نے کار کنو ں کے ہمراہ خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آج سماجی کارکنو ں کے ساتھ ملکر شہباز شر یف کی آمد پر احتجاج کیا جائیگا ۔کالج روڈ پر طلباء کی بڑی تعداد نے سٹیڈ یم کو کھنڈرات میں تبد یل کر نے پر احتجاجی واک کر تے ہو ئے حکو مت کے خلاف نعر ے بازی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں