پتوکی، مقامی سیاست دانو ں کی بے حسی نے عوام کی زند گی اجیرن کردی ،اہل علاقہ

بدھ 7 فروری 2018 19:58

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2018ء) سماجی کارکنو ں و اہل علاقہ کرماں والا کے مکینو ں ڈاکٹر زاہد اقبا ل ،آفتاب حسین ،ماسٹر رفیق ،محمد سلیم ،بابا صادق ،ملک امتیاز ،محمد صدیق ،محمد رفیق ،علی رضا ،بابا منیرو دیگر نے کہا ہے کہ نو احی علاقے کرماں آباد میں مقامی سیاست دانو ں کی بے حسی نے عوام کی زند گی اجیرن بنا ڈالی ہے یہ علاقہ مین جی ٹی روڈ پر واقع ہے مگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے زمانہ قدیم کی منظر کشی کرتا ہوا سیاست دانوں کے جھوٹے وعدوں کی زندہ مثال بن گیا ہے کڑوڑو ں کے فنڈز آئے مگر مفید کامو ں پر لگانے کی بجائے اپنے حواری تھیکے دارو ں کو نوازا گیا جس میں سے اگر آدھا بجٹ بھی لگتا ہو علاقے کے مسائل ختم ہو سکتے تھے اس ناروا سلوک سے تنگ آکر ممتاز کالونی کرماں آباد کے چند نوجوانوں اپنی مدد آپ کے تحت اپنے بازار میں سیوریج کے پائپ ڈالنے کا آغاز کر دیا ہماری آبادی کے ہمیشہ ہی سوتیلی ماں والا سلوک ہوتا آرہا ہے بیس سال سے یہ آبادی سیاستدانوں کے جھوٹے وعدوں کے جال میں آرہے ہیں ہم انکے ڈیروں کے چکر لگالگا کر تھک گئے ہیں اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنا بازار خود بنائیں گئے اور اسی طرح پورے پاکستان کی عوام سے اپیل کرتے ہیں ملک کو لیٹروں سے پاک کر نے کے لیے اپنے کام خود کروںاور آئندہ الیکشن میں کر پٹ مافیا کا احتساب کر یں انہو ں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس علاقہ کا بھی نو ٹس لیا جائے۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں