ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل کادورہ،9قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری

پیر 28 مئی 2018 23:45

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ شاہد اسلام غلزئی نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کاماہانہ دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ فخر بشیر ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ جیل اطہر جان ڈار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد نازک شہزاد اور دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی موجودتھے۔ دوران انسپکشن جیل انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فاضل جج صاحب نے نو عمر وارڈ، ہسپتال بیرک اور مختلف بیرکوں کو چیک کیا اور09معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم صادر فرمایا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں