دوبارہ اقتدارمیں آکرجنوبی پنجاب کو وسطی پنجاب کے برابرلے آئوں گا، محمدشہبازشریف
وزیراعلیٰ پنجاب نے مظفرگڑھ میں دوہسپتالوںکے توسیعی کامنصوبوں کاافتتاح کردیا
ہفتہ 26 مئی 2018 17:30
(جاری ہے)
وزیر اعلٰی پنجاب نے انتظامیہ کو ہسپتال کو مزید بہتر بنانے اور اپ گریڈیشن کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کر نے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے تمام علاقوں کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میرا مشن ہے جسے بھر پور جذبے کے ساتھ پورا کیا ہے اورمسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت نے صحت و تعلیم کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کر دیئے ہیں۔
مظفرگڑھ کی سیاسی شخصیات میں سے صوبائی وزیر پنجاب برائے امداد باہمی اور سوشل ویلفئر ہارون سلطان بخاری, صوبائی وزیر پنجاب برائے جیل خانہ جات احمد یار ہنجرا حماد نواز ٹیپپو،میاں عمران قریشی،قسور کریم لنگڑیال بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے ۔بعد ازاں وزیراعلی نے رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ کا بھی دورہ کیا،رجب طیب اردگان ہسپتال میں 4.8 ارب روپے کی لاگت سے 120 بیڈز سے 370 بیڈز کے اضافہ سے یعنی 250 بیذز پر مشتمل توسیعی منصوبے کا افتتاح بھی کیا، اس موقع پر رجب طیب اردگان ہسپتال میں توسیعی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حماد نواز ٹیپو نے کہاکہ 2010 کے خوفناک سیلاب میں وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے مظفرگڑھ میں اپنے وسائل نچھاور کیے اور یہاں کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سید نجم شاہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی کاوشوں سے رجب طیب اردگان ہسپتال کوعالمی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔وزیر برائے جیل خانہ جات پنجاب نے کہاکہ مخالفین پسماندہ ضلع مظفرگڑھ میں آکر پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی ترقی کا معیار چیک کریں۔صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے صحت کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کردیے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ ملائیشیا اور ترکی کے ہسپتالوں سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کوششوں سے پنجاب کے تمام اضلاع میں ہیپاٹائٹس کلینک قائم کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2010 کے سیلاب میں ترکی نے سیلاب زدگان کیلئے امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے مظفرگڑھ کو پاکستان کا نمبر ون ہسپتال دے کر اپنا قرض چکایا ہے اورجدید مشینری اور ٹیکنالوجی کے حساب سے مظفرگڑھ میں پاکستان کا نمبر ون ہسپتال بن چکا ہے،انہوں نے کہاکہ میرا مظفرگڑھ کی عوام سے 2010 کے سیلاب میں جو رشتہ جڑا تھا اسے اب موت ہی ختم کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیامت کے روز جب اللہ تعالیٰ مجھ سے پوچھیں گے کہ محمد شہباز شریف دنیا میں تو نے کیا کیا تو میں جواب دوں گا کہ میں نے مظفرگڑھ میں ایک شاندار ہسپتال بنایا تھا ،اس وجہ سے آپ مجھے معاف کر دیں ۔انہوں نے کہاکہ ان پانچ سالوں میں جو ترقی جنوبی پنجاب کی ہوئی وہ پچھلے ستر سال میں نہیں ہوئی اورمیں اگلے پانچ سال میں جنوبی پنجاب کو وسطی پنجاب کے مقابلے میں کھڑا کردوں گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ11000 میگا واٹ بجلی کے منصوبے ہمارے دور میں لگاے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگلے دور حکومت میں شہرسلطان میں یونیورسٹی کا کیمپس بنایا جاے گا۔متعلقہ عنوان :
مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ان کی اخلاقی اور معاشرتی تربیت کرنا ہمارا فرض ہے،پروفیسر ڈاکٹر رحمت اللہ
نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ان کی اخلاقی تربیت کرنا ہمارا فرض ہے،پرنسپل کالج
حکومت پنجاب وزیر اعلی ٰمریم نواز کی قیادت میں عوام کو صحت و تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہے،ایم ..
پی پی 269 ضمنی انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ
ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی صدارت میں پی پی 269 میں ضمنی انتخاب کے انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے ..
پی پی 269 مظفرگڑھ کے ضمنی الیکشن کے موقع پر موبائل فون پولنگ سٹیشن میں لے جانے پر پابندی عائد
مظفرگڑھ،ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والا امیدوار ہسپتال میں جاں بحق
مظفرگڑھ ، محکمہ صحت اور یونیسیف کے زیرانتظام ورلڈ ایمونائزیشن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
مظفرگڑھ،سولر پینل کی بیٹری پھٹنے سے آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر شدید زخمی
جرائم پیشہ عناصر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 کلو گرام چرس برآمد ، ملزمان گرفتار مقدمات درج
ضلع مظفرگڑ ھ میں پاکستان بیت المال کے سکولوں میں یومِ مئی کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد
ضلع مظفر گڑھ میں منعقد ہونے والے موسیقی کے ضلعی مقابلے کی تیاریوں کے سلسلے میں انتظامات کئے جا رہے ہیں، ..
مظفر گڑھ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
-
حکومت اور ایجنسی کیخلاف مداخلت کے الزامات کا جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کرانے کا حکم
-
امریکا کی کال آنے سے قبل عمران خان کو رہا کرنا چاہیے، مشاہد حسین
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ نے دفتر خارجہ میں پودا لگایا