سماجی تنظیم کی جانب سے معزور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب

بدھ 23 مئی 2018 23:42

مظفر گڑھ۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء)خصوصی افراد جسمانی معذوری کے باوجود غیر معمولی کارہائے نمایاں سر انجام دے سکتے ہیں،معذور افرادمعاشرے کا کارآمدحصہ ہیں، انہیں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے ہر ممکن مواقع فراہم کئے جانے چاہیں،ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاالحق نے سماجی تنظیم ہینڈز کی جانب سے معزور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں سامٹی،جاڑیوالہ اور چک نمبر 4۔

(جاری ہے)

7 ایل کے سے تعلق رکھنے والے افراد میں 14 وہیل چیئرز اور 3 بیساکھیاں تقسیم کی گئیں، تقریب سے سماجی تنظیم ہینڈز کی ڈسٹرکٹ ہیڈ میس سعدیہ نواز نے بھی خطا ب کیا۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں