وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی صدارت آزاد جموں و کشمیر کابینہ کا اجلاس،آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی

پیر 21 مئی 2018 22:15

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) آزاد جموں و کشمیر کابینہ نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی۔ پیر کی صبح وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نظر ثانی میزانہ 2017-18اور تخمینہ میزانیہ 2018-19کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظفرآباد وفاقی محصولات میں آزاد کشمیر کا حصہ بڑھانے سے انچا س ارب سے زائد آمدن متوقع ہوگی۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تین سو 65 جاری سکیموں کی تکمیل جبکہ دو سو ایک نئی ترقیاتی سکیمیں شروع کی جائیں گی۔ آزاد کشمیر کو مالیاتی خود مختاری ملنے کے بعد ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں وسائل کے اندر رہتے ہوئے بجٹ تیار کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں