مالی سال 2016-17 میں ضلعی ہسپتالوں میں ایمر جنسی طبی سروسز کا آغاز کیا گیا

عوام کو مفت ایمرجنسی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، ڈاکٹر نجیب نقی

پیر 21 مئی 2018 18:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) آزادکشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے ایوان کو بتا یا کہ مالی سال 2016-17کے دوران ضلعی ہسپتالوں میں ایمر جنسی طبی سروسز کا آغاز کیا گیا ہے اور عوام کو مفت ایمرجنسی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ مالی سال کے دوران اس پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے ترقیاتی میزانیہ میں15کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جس سے ایمر جنسی ادویات سمیت ڈائیلاسیز اور محفوظ انتقال خون کی سروسز کوبہتربنانے میں مد دملے گی جبکہ ضلع کی سطح پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے مظفرآباد، کوٹلی، بھمبر ، آٹھمقام ، کہوٹہ ، ہٹیاں بالا ، پلندری ، باغ، میرپور اور راولاکوٹ کی سکیموںپر عملدرآمد کئے جانے کی تجویز ہے۔

ضلعی ہیڈکوارٹر کہوٹہ ، ہٹیاںبالا جبکہ سب ڈویژنل ہیڈ کوارٹر بلوچ ، تھوراڑ ، کھوئی رٹہ اور پٹہکہ میں دفتری مکانیت نظامت لوکل گورنمنٹ ، احتساب بیورو اورپریس کلب مظفرآباد کی تعمیر کے لئے نئی سکیموں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیاگیا ہے تاکہ سرکاری امور کو بہتر طریقہ سے انجام دیا جاسکے۔محکمہ مال کے تحت آئندہ مالی سال میںمزید سات تحصیلوں کے لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کر نے کی تجویز ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں