آزادکشمیر کا بجٹ، ترقیاتی میزانیہ میں 41 فیصدمو اصلات،14 فیصد بجلی، 9فیصد فزیکل پلاننگ

وہاوسنگ، 8 فیصدلوکل گورنمنٹ ، 6فیصد بیرونی امداد سے روبہ عمل منصوبہ جات ، بقیہ22 فیصد دیگر سیکٹرز

پیر 21 مئی 2018 18:43

مظفرآباد ( آن لائن آزادکشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے پیر کے روز اپنی بجٹ تقریر میں آزاد کشمیر کے ترقیاتی میزانیہ،مالی سال 2018-19ء کی چیدہ چیدہ خصوصیات بیان کرتے ہوئے بتا یا کہ ترقیاتی میزانیہ2018-19کا 41 فیصدمو اصلات،14 فیصد بجلی، 9فیصد فزیکل پلاننگ وہاوسنگ، 8 فیصدلوکل گورنمنٹ ، 6فیصد بیرونی امداد سے روبہ عمل منصوبہ جات ، بقیہ22 فیصد دیگر سیکٹرز کے لئے رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں سلائیڈ ٹریٹمنٹ ،روڈ سیفٹی اور انٹری پوائنٹس پر Weigh Stations کے قیام کے منصوبہ جات پر عملدرآمد کیا جائیگا ، وزیر اعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام کے تحت آئندہ مالی سال میں اس مقصد کے لئے ایک ارب 30کروڑ 50لاکھ روپے رکھنے کی تجویز ہے ۔عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے آئندہ مالی سال کے دوران مزید 425 ٹرانسفارمر فراہم کئے جائیں گے ۔ مزید برآں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ٹرانسمیشن لائنز کی بحالی و بہتری کے نئے منصوبہ جات پر عملدرآمدکیا جائیگا جس سے لائن لاسز کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں