پاکستان نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی میزانیہ کیلئے 25ارب50کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے

1ارب 80کروڑ روپے کی بیرونی امداد بھی شامل ہے ، وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی کی بجٹ تقریر

پیر 21 مئی 2018 18:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے پیر کے روز اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ حکومت پاکستان نے مالی سال2018-19ء کے لیے آزاد جموں و کشمیر کے ترقیاتی میزانیہ کے لئے 25ارب50کروڑ روپے کی رقم رکھی گئی ہے جس میں1ارب 80کروڑ روپے کی بیرونی امداد بھی شامل ہے ۔ رقیاتی میزانیہ میں گزشتہ مالی سال 2017-18 کے لئے مختص شدہ23.28 ارب روپے کے مقابلہ میں تقریباً10فیصد کا اضافہ تجویز کیا جارہاہے۔

مزید براں وزارت امور کشمیر کے زیر انتظام منصوبہ جات کیلئے 4ارب 37کروڑ 66لاکھ اور دیگر مختلف وفاقی وزارتوں کے تحت وفاقی ترقیاتی پروگرام میں علیحدہ طور پر تقریباً 49 ار ب روپے کی رقم مہیا کی گئی ہے جس کے خلاف اہم منصوبہ جات آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کی تعمیر ، مظفرآباد تا تاوبٹ روڈ، پونچھ یونیورسٹی، وویمن یونیورسٹی باغ اور نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ جیسے اہم منصوبہ جات پر عملدرآمد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیکل کالجز مظفرآباد و میرپور ا ور کیرن لیسوابائی پاس شاہرات کے علاوہ لیپہ ٹنل تخمینہ 6 ارب روپے ، شونٹر تا جگلوٹ روڈ تخمینہ14ارب روپے اور شاردہ نوری نارڑ روڈ بھی وفاقی ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں۔ نیز ابتدائی مرحلہ میں مانسہرہ ، مظفرآباد ، میرپور منگلا ایکسپریس وے کی تعمیر کا منصوبہ لاگتی 142ارب روپے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں شامل کر دیا گیا ہے۔ مزید براں NHAکے ذریعے لوئرٹوپہ ، کوہالہ ایکسپریس وے کا منصوبہ بھی وفاقی ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے جس کا تخمینہ 20ارب روپے ہے ۔ زلزلہ سے متاثرہ علاقوںکی تعمیر نو و بحالی کے منصوبوں کیلئے بھی وفاقی ترقیاتی پروگرام میں ساڑھے 8ارب روپے کے فنڈز تجویز ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں