آزادکشمیرکا بجٹ،سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں میں بنیادی تنخواہ کے 10فیصد کے برابر ایڈہاک ریلیف الائونس اورہائوس رینٹ الائونس کی شرح میں50فیصد اضافے کا اعلان

پنشن میں 10فیصد اضافہ

پیر 21 مئی 2018 18:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) آزادکشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں میںیکم جولائی 2018سے بنیادی تنخواہ کے 10فیصد کے برابر ایڈہاک ریلیف الائونس اورہائوس رینٹ الائونس کی موجودہ شرح میں50فیصد اضافے کا اعلان کررہا ہوں اس کے علاوہ پنشن میں 10فیصد اضافہ کا اطلاق بھی یکم جولائی2018 سے ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ اضافہ وفاقی حکومت کی طرز پر آزاد کشمیر حکومت میں اُنہی شرائط کے ساتھ اگلے مالی سال سے نافذالعمل ہو گا۔ مزیدبرآں ریاستی حکومت کی کاوشوں سے آزادکشمیر کے ٹیکس گزاران کو اب حکومت پاکستان نے فنانس بل2018 میں ترمیم کے ذریعیValid ٹیکس گزار تسلیم کرتے ہوئے Active Tax Payers لسٹ میں شامل کر لیا ہے جس میں کاروباری طبقہ کو پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت میں وہ تمام سہولیات حاصل ہوں سکیں گی جو پاکستان میں ٹیکس گزاران کو حاصل ہیں۔ مزیدبرآں ٹیکس گزاران کی سہولت کے لئے بھی کچھ اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں