صحت عامہ سیکٹر کے لئے مالی سال میں 82کروڑ 76لاکھ جبکہ 71کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کئے گئے ،ڈاکٹر نجیب نقی

پیر 21 مئی 2018 18:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) آزادکشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ صحت عامہ سیکٹر کے لئے مالی سال میں 82کروڑ 76لاکھ روپے جبکہ مالی سال2018-19ء میں 71کروڑ 90 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ رواں مالی سال کے دوران آزاد کشمیر کے ضلعی ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز کے ذریعے 09کروڑ 90لاکھ روپے کی مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ آئندہ مالی سال میں اس پروگرام کو جاری رکھنے کے علاوہ محفوظ انتقال خون اور ڈائیلائسیز کے مریضوں کیلئے ادویات اور دیگر ضروری سازوسامان کی فراہمی کے لئے 15کروڑ روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔

آزاد کشمیر میںقائم شدہ میڈیکل کالجزمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور اور میر واعظ محمد فاروق میڈیکل کالج مظفرآباد کے لیے رواں مالی سال کے دوران وفاقی حکومت نے مالی وسائل مہیاکئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ کی مالی ضرورت کو مقامی وسائل سے پور ا کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جاریہ منصوبہ جات میں تعمیر رورل ہیلتھ سینٹر بیر پانی،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پٹہکہ ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پلندری ، 250 بستر ضلعی ہسپتال میرپور کی بطور 500 بستر ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی تعمیر اورتعمیر 200 بستر ہسپتال راولاکوٹ کے منصوبوںپر عملدرآمد جاری ہے۔

مزید برآں نرسنگ سکول میرپورکو اپ گریڈ کرتے ہوئے نرسنگ کالج میرپور ، کشمیرانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میرپور، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منگ اور آزاد کشمیر کے ضلعی ہسپتالوں/ سی ایم ایچ ہا میں میڈیکل/ ایمرجنسی آلات کی فراہمی ا ور ایمبولینسز کی خریداری و مرمتی کے منصوبہ جات شروع کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیںعباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز مظفرآباد کے سرجیکل بلاک کی مرمتی وبہتری کے منصوبے کو شامل کئے جانے کی تجویز ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں