آئی ٹی کے شعبہ کیلئے مالی سال 2017-18 میں 22 کروڑ 50لاکھ روپے کی رقم رکھی گئی ہے،اکٹر نجیب نقی

پیر 21 مئی 2018 18:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) آزادکشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ آئی ٹی کے شعبہ کیلئے مالی سال 2017-18 میں 22 کروڑ 50لاکھ روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔ آزاد کشمیر میں ای گورنینس کے نفاذ کے لیے مختلف سرکاری محکمہ جات کی کمپیوٹرائزیشن کے سلسلہ میں سکیمیں زیر تکمیل ہیں۔ رواںسال میں کیڈٹ کالج پلندری میں کمپیوٹر لیب قائم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صدارتی سیکرٹریٹ، وزیراعظم سیکرٹریٹ، کشمیر ہائوس ،آزادجموں و کشمیرسیکرٹریٹ اور ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے سکیم پر کام جاری ہے ۔سرکاری ادارہ جات کو جدید دنیاسے منسلک کرنے کے لئے جدید ترین ویب پورٹل، "E-Facilitation" سنٹرز زیر تکمیل ہیںجس کے تحت شہریوں کو مختلف سہولتیں جن میں پشتنیسر ٹیفکیٹ/ ڈومیسائل سر ٹیفکیٹ ،پیدائشی سر ٹیفکیٹ اور اسلحہ لائسنس جیسی سہولیات میسر ہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ مالی سال 2018-19 میں آئی ٹی کے شعبہ کے لئے ترقیاتی پروگرام میں23کروڑ50لاکھ روپے رکھے جانے کی تجویز ہے اس میں محکمہ مال کے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن ،ٹیلی ہیلتھ سنٹرز اور ڈویژنل سطح پر عدالت العظمیٰ کے دفاتر کو آپس میں مربوط کرنے کے منصوبے شامل ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں