شعبہ شہری دفاع و ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے لئے مالی سال 2017-18 ء میں 10کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں ،ڈاکٹر نجیب نقی

پیر 21 مئی 2018 18:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) آزادکشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ شعبہ شہری دفاع و ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے لئے مالی سال 2017-18 ء میں 10کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں جن سے محکمہ شہری دفاع کی جاریہ ترقیاتی سکیم ’’قیام ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 برائے اضلاع راولاکوٹ وہٹیاں بالا‘‘ مالیتی 15 کروڑ 5لاکھ 44ہزار روپے کی لاگت سے راولاکوٹ اور ہٹیاں بالا میں ریسکیو سنٹرزقائم کئے گئے ہیں - مزیدبراں وفاقی حکومت کی جانب سے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جدید مشینری کیلئے 50 کروڑ روپے کی رقم مہیا کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ ملکی اور سرحدی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے بارڈر ایریا پر موجود 06 تحصیلوں کے لیے بم ڈسپوزل خدمات کی فراہمی کی جا رہی ہے ۔علاوہ ازیںمظفرآباد میں ریسکیو1122 کے شعبہ کی صلاحیت بڑھانے کے منصوبہ پر عملدرآمد کی تجویز ہے تاکہ بہتر سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں