آزادکشمیر حکومت خطہ میں سیاحتی فروغ کے لیے سیاحوں کو سہولیات فراہم کرے‘ سیاحتی مقامات پر مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے، سیاحوں کی گائیڈلائن کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمدمقبول کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 19 مئی 2018 22:17

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمدمقبول نے کہا ہے کہ آزادکشمیر حکومت خطہ میں سیاحتی فروغ کے لیے سیاحوں کو سہولیات فراہم کرے، سیاحتی مقامات پر مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے، سیاحوں کی گائیڈلائن کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کو قدرت نے حسن عطا کررکھا ہے جس کا دیدار دنیا کے ہرشخص کی خواہش ہے، اسی لیے لاکھوں سیاح سالانہ آزادکشمیر کارخ کرتے ہیں ان سیاحوں کی آمد سے جہاں ریاستی آمدن میں اضافہ ہوتا ہے وہاں مقامی لوگوں کا روزگار بھی وابستہ ہے، اس لیے آزادکشمیر حکومت خطہ میں سیاحتی فروغ کے لیے سیاحوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرئے، سیاحتی مقامات پر مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے، سیاحوں کو رہنمائی فراہم کرنے کا مثبت اہتمام کیا جائے، سیاحوں کیساتھ اداروں کو حسن سلوک سے پیش آنے کا پابند کیا جائے تاکہ ریاست میں خوشحالی کیدور کا عملی آغاز ہو۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں