نواز شریف کا بیان ملکی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ‘پیچھے اصل محرکات تلاش کیے جائیں،

پاکستانی میڈیا بھی ملک کے مفادات کو مدنظررکھے‘ سنسنی خیزی پھیلانے اور بریکنگ نیوز میں سبقت کی دوڑ میں الیکٹرانک میڈیا اپنی حدیں کراس کررہا ہے سابق سیکرٹری اطلاعات پی پی آزادکشمیر سندھ زون قاری محمد اسماعیل کی بات چیت

ہفتہ 19 مئی 2018 22:17

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) سابق سیکرٹری اطلاعات پی پی آزادکشمیر سندھ زون قاری محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیان ملکی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے، اس کے پیچھے اصل محرکات تلاش کیے جائیں، پاکستانی میڈیا بھی ملک کے مفادات کو مدنظررکھے، سنسنی خیزی پھیلانے اور بریکنگ نیوز میں سبقت کی دوڑ میں الیکٹرانک میڈیا اپنی حدیں کراس کررہا ہے، نواز شریف نے جب مودی کو لاہور میں اپنے گھر بن بلائے مہمان کی صورت میں خوش آمدید کہا تھا اسی وقت اس کو اقتدار سے باہرکردیناچاہیے تھا، پھر جندال کو بغیراجازت نامے کے کس طرح اور کن مقاصدکے لیے مری میں بلا کر میٹنگ کی گئی اس وقت بھی نواز شریف ملک کی نمائندگی کا حق کھوبیٹھاتھا، گزشتہ روزمیڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج کوئی مشرف، کوئی شجاعت اور کوئی کسی اور کی کتابیں ڈھونڈ کر ورق گردانی کر رہا ہے ایسے واقعات کا تو شروع میں ہی قلع قمع کردینا چاہیے، نواز شریف کو ایسابیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہیئے جس ملک نے اس کو تین مرتبہ وزارت عظمی دی اس ملک کیخلاف بیان دینا یہ ظاہر کرتا ہے کہ نواز شریف کا منشور صرف اپنے لیے وزارت عظمیٰ کی کرسی ہے، آج پاکستانی میڈیا اس بیان پر تبصروں، تجزیوں کے بجائے اس کو مکمل نظرانداز کرئے اور اپنی حدیں کراس نہ کرئے تاکہ دشمن کو پروپیگنڈہ کا موقع نہ ملے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں