ملتان،محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی غیر معیاری، ملاوٹ شدہ اور جعلی زرعی ادویات کے دھندے کے مکمل خاتمہ کیلئے بھرپور مہم جاری

جمعہ 30 دسمبر 2016 22:09

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی غیر معیاری، ملاوٹ شدہ اور جعلی زرعی ادویات کے دھندے کے مکمل خاتمہ کیلئے بھرپور مہم جاری ہے۔ محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ وکوالٹی کنٹرول ملتان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر فاروق نے زراعت آفیسر رائو شمریز و دیگر سٹاف کے ہمراہ انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں چھاپہ مار کر 2لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 494 یونٹس 400ملی لٹر فی بوتل برماکسینل+ ایم سی پی اے کی مشکوک و جعلی پیکنگ والی بوتلیں قبضہ میں لے کر بطور مال مقدمہ و ثبوت حوالہ پولیس کیں۔

ملزمان مدثر ایاز ، فلنگ انچارج آر جی فلنگ پلانٹ انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان، شکیل احمد ولد عبدالرشید، سعید احمد سٹور انچارج کمپنی کے خلاف ایگریکلچر پیسٹی سائیڈز آرڈیننس 1971رولز 1973ترمیم شدہ 1997کی دفعات 21-A، 23(a)رولز 12-A، ایس ۔

(جاری ہے)

آر۔ او 21کی خلاف ورزی کے تحت تھانہ مظفر آباد میں ایف آئی آر کا اندراج کروادیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف درج مقدمہ 26-Aکے تحت قابل دست اندازی پولیس اور ناقابل ضمانت ہے۔ بوتلوں پر امپورٹر کے لیبل ہیکسٹار کیمیکلز نامی کمپنی کے لگے ہوئے تھے جبکہ ڈسٹری بیوٹر کمپنی کا نام آس ایگرو کیمیکل ہے۔ دوائی کے نمونہ جات لے کر لیبارٹری تجزیہ کیلئے بھجوا دئیے گئے ہیں۔ اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس سرگرم عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں