ملتان،گھر میں آتشزدگی،ایک شخص جاں بحق
تازہ ترین : 1

ملتان،گھر میں آتشزدگی،ایک شخص جاں بحق

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 دسمبر2016ء)وہاڑی روڈ پر گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو 1122کے مطابق وہاڑی روڈ پر کوٹ رب نواز کے علاقے میں واقع گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 85سالہ منیر جاں بحق ہوگیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ گھر میں سگریٹ کی وجہ سے لگی۔ریسکیو1122کے فائرفائٹرز نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 29/12/2016 - 22:13:30

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں