ملتان کو لاہور جیسا خوبصورت ترقی یافتہ شہر بنا دیا جائے گا، کارکنان مسلم لیگ (ن) پارٹی کا اثاثہ ہیں

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی ملتان کے پارٹی رہنما سے گفتگو

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:58

ملتان کو لاہور جیسا خوبصورت ترقی یافتہ شہر بنا دیا جائے گا، کارکنان مسلم لیگ (ن) پارٹی کا اثاثہ ہیں
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملتان کو لاہور جیسا خوبصورت ترقی یافتہ شہر بنا دیا جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف میٹرو بس منصوبہ کے افتتاح پر اہم میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے مسلم لیگ (ن) ملتان سٹی کے نائب صدر شیر محمد انجم خان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ کارکنان مسلم لیگ (ن) پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف پارٹی کارکنوں کا جلد باعزت مقام دیں گے اور انہیں مختلف سرکاری کمیٹیوں میں نمائندگی دیں گے۔ حمزہ شہباز شریف نے شیر محمد انجم خان کی تنظیمی کارکردگی کو سراہا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں