تحریک انصاف نے پانامالیکس پردوبارہ عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا،پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے تین شہروں بہاولپور،ڈی جی خان ،راجن پور اور خیبرپختونخواہ کے شہر ہنگومیں بڑے جلسے منعقد کیے جائیں گے،جلسوں کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی ، پانامالیکس پر دوبارہ عوام میں جانے کا فیصلہ کرلیا ، یہ وقت گھروں میں محدود ہونے کا نہیں بلکہ باہرنکل کر اپنا حق مانگنے کا وقت ہے،شاہ محمودقریشی،جلسوں کا مقصد عوامی رابطہ مہم تیز کرنا ہے،جہانگیرترین،پی ٹی آئی رہنمائوں کے سوشل میڈیا پرپیغامات
جمعرات 29 دسمبر 2016 16:55
(جاری ہے)
15جنوری کو ڈی جی خان میں عمران خان بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔تحریک انصاف نے ریجنل صدوراور مقامی رہنما?ں کو جلسوں کی بھرپورتیاریوں کی ہدایات دے دی ہیں۔
دریں اثنائ تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر عوام کے ساتھ ملکرحکمران ٹولے کا احتساب کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت گھروں میں محدود ہونے کا نہیں بلکہ باہرنکل کر اپنا حق مانگنے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دوبارہ عوام میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے،جلد پنجاب میں دو اور خیبرپختونخواہ میں ایک جلسہ کریں گے،کارکنان تیاریاں شروع کردیں۔دوسری طرف تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیرترین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مک مکا نے ملک کو نقصان پہنچایاہے۔تحریک انصاف کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے،لڑتی رہے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام اورلودھراں میں اپنے حلقہ انتخاب میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہا کہ پانامالیکس پر دوبارہ عوامی رابطہ مہم شروع کررہے ہیں۔جلسوں کا مقصد عوامی رابطہ مہم تیز کرنا ہے، جلسوں سے خطاب میں عمران خان پاناما سکینڈل کو بے نقاب کریں گے۔متعلقہ عنوان :
ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جاپان کوآپریشن انٹرنیشنل ایجنسی (جائیکا) کے اعلیٰ سطحی وفدکاایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کادورہ
سٹی پولیس آفیسر ملتان کا پولیس لائنز کا دورہ،تعمیراتی کام کا جائزہ لیا
ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات
ملتان میں گیس چوری کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری
آر پی او ملتان کی زیر تعمیر تھانہ جات کو جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت
وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..
گندم کی کٹائی کے بعد ناڑ کو ہرگز آگ نہ لگائیں بلکہ زمین میں دبا دیں،ڈاکٹر محمد نوید افضل
شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، ڈی جی پی ایچ اے ملتان
پولیو کے قطرے بالکل محفوظ ہیں، غلط پراپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں،کمشنر
ضلع بھر میں10 لاکھ سے زائد کم سن بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران قطرے پلائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر
واسا ملتان کی نادہنگان کے خلاف کارروائیاں، ایک روز میں 50 لاکھ 23 ہزار روپے کی وصولی کر لی گئی
آر پی او کی ملتان کی مختلف ریجن کے بلڈنگ افسران سے ملاقات، جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ
ملتان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار