کامیابی دوستوں کی محنت اور دعائوں کا نتیجہ ہے‘ ملتان کی ترقی کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے

نومنتخب مئیرملتان چوہدری نویدآرائیں

بدھ 28 دسمبر 2016 21:25

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) نومنتخب مئیرملتان چوہدری نویدالحق آرائیں اورسابق صوبائی وزیرچوہدری عبدالوحیدآرائیں بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحمایت پر گروپ لیڈروسابق ایم این اے شیخ طارق رشیدکا شکریہ ادا کرنے مسلم لیگ(سٹی)سیکرٹریٹ پہنچ گئے۔اس موقع پر انہوں نے مئیرکے انتخابات میں بھرپورتعاون پرشیخ طارق رشید کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

شیخ طارق رشیدکا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چوہدری نوید الحق آرائیں کا مئیرملتان منتخب ہونا ملتان کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔مئیرملتان پرذمہ داریاں عائدہوتی ہیں کہ وہ ملتان کے مسائل کے حل کیلئے تمام ممکن وسائل بروئے کار لائیں۔مئیرملتان چوہدری نویدالحق آرائیں کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کامیابی دوستوں کی محنت اور دعائوں کا نتیجہ ہے۔سابق صوبائی وزیرچوہدری عبدالوحیدآرائیں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملتان کی ترقی کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔اس موقع پریوسی چئیرمین شیخ ندیم اکبر،رانا سجاد،رانا انارگل،حبیب الرحمن ودیگربھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں