ملتان ‘طلاق دینے کی رنجش پر سابق بیوی نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا

تیزاب گردی کا شکارسابق شوہر تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل ‘ملزمہ گرفتار

بدھ 28 دسمبر 2016 21:23

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) ملتان میں طلاق دینے کی رنجش پر سابق بیوی نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا۔تیزاب گردی کے شکارسابق شوہر کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم کے رہائشی رضوان پر کراچی کی رہائشی اس کی سابق بیوی قراة العین نے تیزاب پھینک دیا۔

(جاری ہے)

رضوان کے بھائی کے مطابق اس کے بھائی نے تین سال قبل بیوی کو طلاق دے دی تھی، جس کا اسے رنج تھا،ریسکیو 1122 نے تیزاب گردی کے شکار متاثرہ شخص کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے اسے طبی امداد دی جارہی ہے، دوسری جانب پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔یادرہے کہ ملتان میں خاتون کی طرف سے مردوں پرتیزاب گردی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں