میپکو نے بجلی کی بندش کاشیڈول جاری کردیا
تازہ ترین : 1

میپکو نے بجلی کی بندش کاشیڈول جاری کردیا

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 دسمبر2016ء)میپکو ترجمان کے مطابق 132KVشجاع آباد گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVٹیوب ویل فیڈر سے بجلی کی فراہمی 29،30اور 31 دسمبر کو ہائی ٹینشن لائنوں کی منتقلی کے سلسلہ میں ساڑھے نو بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک بند رہے گی ۔29دسمبر کو 132KVڈی جی خان ۔Iٹی ٹوگرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVجی ٹی ایم، ایکسپریس، ڈی ایچ کیو، واٹر سپلائی، دانش سکول، کوئٹہ روڈ، آر ٹی ایم، گدائی، نیوڈیفنس کالونی اور ودور فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک، 31دسمبر کو 132KVمیاں چنوں گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KV 11KVسٹیII، چک 95،نیوکچاکھوہ ، کوٹ میلہ رام، مہر شاہ، نانک پور، کالونی، انڈسٹریل اسٹیٹ، کسروان اور وہنی وال فیڈرزسے ساڑھے نو بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک، 132KVہیڈسدھنائی گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KV رحمن گڑھ اور تلمبہ فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے تین بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 28/12/2016 - 21:19:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں