ملتان ،طلاق دینے کی رنجش پر خاتون نے سابق خاوند پر تیزاب پھینک دیا
تازہ ترین : 1

ملتان ،طلاق دینے کی رنجش پر خاتون نے سابق خاوند پر تیزاب پھینک دیا

ملتا ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 دسمبر2016ء)ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم میں خاتون نے طلاق دینے کی رنجش پر سابقہ خاوند پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس کے مطابق شاہ رکن عالم کے علاقے میں سابقہ بیوی نے مشتعل ہو کر خاوند پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں رضوان زخمی ہو گیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابقنوجوان کے جسم کا 50 فیصد تک جھلس گیا ہے اور اس کی حالت خطرے میں ہے۔ نوجوان کی سابقہ بیوی نے طلاق کی رنجش پر اس پر تیزاب پھینکا۔ پولیس نے رضوان پر تیزاب پھینکنے والی ملزمہ عینی کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 28/12/2016 - 20:49:29

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں