ملتان، حساس اداروں اور پولیس کا سرچ آپریشن، 8 مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 28 دسمبر 2016 12:15

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) ملتان میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے 8 مشتبہ افراد کو پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

حساس اداروں اور پولیس نے سیتل ماڑی اور ممتازہ آباد کے علاقوں میں مشترکہ طور پر سرچ آپریشن کیا جس میں 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس ترجمان کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد اپنی شناخت ظاہر نہیں کرا سکے تھے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ حراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں