زکریایونیورسٹی میں ’’امریکہ کے حالیہ انتخابات اور برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی‘‘ کے عنوان سے سیمینارکا انعقاد

منگل 27 دسمبر 2016 22:32

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان شعبہ سیاسیات کے زیراہتمام سیمینار بعنوان’’ امریکہ کے حالیہ انتخابات اور برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی ‘‘کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ سے آئی ہوئی سکالر ڈاکٹر فرحت حق نے کہا کہ حالیہ انتخانات امریکہ کے بدلتے ہوئے سماجی ، معاشی اور سیاسی حالات کے عکاس ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات میں وہاں کے نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے علاقائی حالات کے مطابق پالیسی مرتب کرنی چاہیے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قائ-م مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری نے کہاکہ پاکستان کو اپنے مفادات کی بنیاد پر فیصلے کرنے چاہیں تاکہ خطے میں ایک مستحکم ملک کے طور پر ابھر سکے۔ سیمینار میں ڈین فیکلٹی آف آرٹس سوشل سائنسز ڈاکٹر عذرا اصغر علی ، پروفیسر ڈاکٹرعبدالقدوس صہیب ، ڈاکٹر مقرب اکبر ، عمران پاشا ، مس سائرہ اکرم ، ملک عثمان الطاف ، یاسر محسود اور شعبہ سیاسیات کے طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں