میٹرو بس روٹ پر اجیکٹ کی وجہ سے سیوریج اور واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی سے فراہمی و نکاسی آب کا سلسلہ بہتر ہوا ہے، رائو محمد قاسم

منگل 27 دسمبر 2016 22:32

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) منیجنگڈائریکٹر واسا رائو محمد قاسم نے کہا ہے کہ میٹرو بس روٹ پر اجیکٹ کی وجہ سے بوسیدہ اور پرانی سیوریج ، واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی سے فراہمی و نکاسی آب کا سلسلہ بہتر ہوا ہے اور واسا نے میٹرو روٹ پر ہزاروں فٹ کی مختلف سائز کی سیوریج اور واٹر سپلائی کی نئی لائنیں بچھا کر اعلی معیار کی سروسز فراہم کی ہیں،جس سے میٹرو بس روٹ کے (18) کلومیٹر سے زائد روٹ کے ملحقہ علاقوں میں نہ صرف نکاسی و فراہمی آب کی شکایات ختم ہوگئی ہیں بلکہ ایسے تمام علاقوں میں سروسز کے معیار میں بھی بہتری آئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو بس کے میگا پراجیکٹ سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے اور بہت جلد شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی بہترین اور جدید سفری سہولت میسر ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز میٹرو روٹ پر سیوریج اور واٹر سپلائی کی سروسز کے آپریشنل سسٹم اور ڈی سلٹنگ مہم کو چیک کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ز سیوریج ،نارتھ اور سنٹرل ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی حدود کے میٹرو روٹ کی سیوریج لائنوں کی باقاعدگی کے ساتھ ڈی سلٹنگ کا سلسلہ جاری رکھیں اور مین ہول کور کی دستیابی کو (100) فیصد یقینی بنانے کے لیے پیٹرولنگ کروائیںاور میٹرو بس روٹ فراہمی و نکاسی آب کی سروسز کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا اپنا انفرادی طور پر کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں