خواتین سیاست سمیت تمام شعبہ جات میں حصہ لیں، خولہ امجد

منگل 27 دسمبر 2016 22:19

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء)رکن صوبائی اسمبلی پنجاب مسز خولہ امجد نے کہا ہے کہ خواتین سیاسی عمل میں شمولیت کے لئے گھروں سے نکلیں جب تک 51فیصد خواتین میدان عمل میں نہیں آئیں گی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے آگاہی اور یو این ڈی پی کے اشتراک سے انتخابی عمل میں شرکت کرنے والی خواہشمند خواتین کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ورکشاپ میں یو این ڈی پی سے سے مستند محمد اسلم، بشریٰ خاتون اور مبارک علی سرور نے خواتین کے لئے سہولت کار کے فرائض سرانجام دیئے اور انہیں انتخابی عمل میں شمولیت کاغذات نامزدگی، انتخابی مہم، الیکشن ڈے اور نتائج کے حوالہ سے تفصیل آگہی دی ۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی ایم پی اے خولہ امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آگاہی نے خواتین کی تربیت کا بیڑہ اٹھا کر بہترین کام شروع کیا خواتین مردوں کے شانہ بشانہ سیاسی عمل سمیت تمام شعبہ جات میں حصہ لیں تاکہ معاشرے کے دونوں جز مل کر کام کریں گے تو بہتری آئے گی خواتین کے مسائل کے حل کے لئے بھی کوشاں ہوں شناختی کارڈ سمیت صحت، جہیز فنڈ و دیگر سہولیات فراہم کر رہی ہوں ورکشاپ میں پراجیکٹ منیجر آگاہی آرگنائزیشن فرحت جہانگیر نے بتایا کہ خواتین کی انتخابی عمل میں شمولیت کے لئے 36تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں الیکشن میں حصہ لینے کی 900خواہش مند خواتین کی تربیت کی جائے گی جو کہ دیہی اور اربن سطح پر ضلع ملتان میں منعقد ہوں گیں ان ورکشاپس میں تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدوران شرکت کر رہی ہیں ان ورکشاپس کا مقصد خواتین کو یکساں طور پر مواقع مہیا کرنا ہے ورکشاپ میں پراجیکٹ منیجر قمر اقبال، ٹریننگ اسپیشلسٹ یو این ڈی پی قاسم جنجوعہ نے بھی شرکت کی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں