ملتان پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے، سلطانہ شاہین
تازہ ترین : 1

ملتان پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے، سلطانہ شاہین

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 دسمبر2016ء)آرپی اوسلطان اعظم تیموری نے کہا ہے کہ ملتان ریجن بھر میں شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنا نا ہمارا اولین مقصد ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی میں کوئی کوتاہی بھی قابل برداشت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے سلطانہ شاہین کی قیادت میں مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی رہنماوں آپا نسرین نور الحسن،فہمیدہ چوہان، روبینہ شاہین، عطیہ ربنوازسے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے سلطانہ شاہین نے کہا کہ ریجن ملتان کی پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ پنجاب کو جرائم سے پاک کرنے کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ ملک بھر میں صرف پنجاب میں گڈ گورننس کا کریڈٹ شہباز شریف کو ہی جاتا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 27/12/2016 - 22:19:44

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں