مستحق لوگوں کی مدد اولین ترجیح ہے،چوہدری ذوالفقارانجم

منگل 27 دسمبر 2016 22:13

ْملتان ۔27دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء)معروف صنعتکار چوہدری ذوالفقار علی انجم نے کہاکہ دکھی لوگوں کی خدمت کرناانسانیت کی معراج ہے ،سماجی کاموں کوفروغ دینا اورمستحق لوگوں کی مددکرناہمارے ادارے کی اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے شعورترقیاتی تنظیم اورسول سوسائٹی فورم ملتان کے زیراہتمام منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرتنظیم کے صدر شاہدمحمودانصاری نے سماجی ورفاحی اورشعوروآگاہی کے حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔انہوںنے مزیدکہاکہ رواں موسم سرمامیں غریب ومستحقین کورضائیاں بھی تقسیم کی گئی ہیں ۔اس موقع پرامیرنوازبلوچ ،رخسانہ محبوب ،شائستہ جبیں ،سبین گل سمیت دیگرنے شرکت کی ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں