قندیل بلوچ قتل کیس میں اعانت کا نامزدملزم شامل تفتیش
تازہ ترین : 1
قندیل بلوچ قتل کیس میں اعانت کا نامزدملزم شامل تفتیش

قندیل بلوچ قتل کیس میں اعانت کا نامزدملزم شامل تفتیش

ملتان ۔27دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 دسمبر2016ء)قندیل بلوچ قتل کیس میں اعانت کے نامزدملزم اسلم شاہین کوپولیس نے شامل تفتیش کرلیا۔ تفصیل کے مطابق قندیل بلوچ کابھائی ومقدمہ میں اعانت کانامزدملزم اسلم شاہین عبوری ضمانت کرواکرپولیس کے سامنے پیش ہوا۔ پولیس کوبیان دیتے ہوئے اسلم شاہین نے کہاکہ وہ ایک سرکاری ادارے میں ملازمت کرتاہے اورقندیل بلوچ کے قتل کے وقت کراچی ڈیوٹی پرتھا،قندیل بلوچ کے قتل کئے جانے سے میراکوئی تعلق نہیں ہے،اسلم شاہین نے کہاکہ وہ قندیل بلوچ کومارنے کاسوچ بھی نہیں سکتا۔
وقت اشاعت : 27/12/2016 - 22:13:41

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں