ریجن بھر میں 1041بجلی چوروں کو ایک کروڑ87لاکھ 14ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد

پیر 26 دسمبر 2016 21:10

ملتان ۔26دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجنل سرویلنس چیکنگ ٹیم نے ریجن بھر میں 1041بجلی چوروں کو ایک کروڑ87لاکھ 14ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیاہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مسعود صلاح الدین کی خصوصی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم میں ایڈیشنل منیجر ریجنل سرویلنس عبدالجبار، ایس ڈی او سرویلنس میاں افضل مڑل، میٹرانسپکٹرز اصغر ڈوگر ، سعید عالم، لائن سپریٹنڈنٹ مرزا مبشر اور میٹرریڈر حکیم ریاض پر مشتمل ٹیم نے رواں سال 2016؁ء کے دوران مجموعی طورپر 15ہزار 857گھریلو، تجارتی، زرعی ٹیوب ویل اور صنعتی کنکشنز کی چیکنگ کی جس میں سے 1041صارفین کو مختلف ذرائع سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا ۔

(جاری ہے)

جنوری 2016؁ء میں ممتازآباد، گلگشت، حسن آباد، نیوملتان اور شمس آبادسب ڈویژنوں میں 65بجلی چوروں کو 11لاکھ55ہزارروپے، فروری میں بوسن روڈ، گلگشت، حسن آباد اور حسن پروانہ سب ڈویژنوں میں 33صارفین کو 3لاکھ83ہزارروپے، مارچ میں نیوملتان، منظور آباد، شاہ رکن عالم، انڈسٹریل اسٹیٹ، ولایت آباد، شمس آباد، بوسن روڈ، شمس آبادسب ڈویژنوں میں 78بجلی چوروں کو 17لاکھ56ہزارروپے، اپریل میں حسن آباد، شمس آباد، قصبہ مڑل، نیوملتان، حسن پروانہ، نواں شہر، بوسن روڈ، واپڈا ٹائون، مخدوم رشید، ممتازآباد اور غلہ منڈی سب ڈویژنوں میں 108بجلی چوروں کو 22لاکھ31ہزارروپے، مئی میں نواں شہر، نیوملتان، قصبہ مڑل ،پاک گیٹ، گارڈن ٹائون، فرسٹ ڈی جی خان، سیکنڈ ڈی جی خان اور شاہ صدر دین سب ڈویژنوں کے 132چوروں کو 21لاکھ59ہزارروپے، جون میں شاہ رکن عالم، نیوملتان، قصبہ مڑل، حسن آباد، فرسٹ ڈی جی خان، جام پور سٹی، گلشن آباد ڈی جی خان، حسن آباد، واپڈا ٹائون سب ڈویژنوں کی111بجلی چوروں کو 17لاکھ86ہزارروپے، جولائی میں حسن پروانہ ، نواں شہر، گلگشت، بوسن روڈ، واپڈا ٹائون، خان گڑھ، شاہ رکن عالم، پاک گیٹ، ولایت آباد، سٹی او ر گارڈن ٹائون سب ڈویژنوں میں 124بجلی چوروں کو 19لاکھ روپے، اگست میں نیوملتان، گلبرگ، ممتازآباد، راجن پور، منچن آباد بہاولنگر، بہاولنگر فرسٹ، ماڈل ٹائون، نواں شہر اور حسن پروانہ سب ڈویژنوں میں 104صارفین کو 16لاکھ52ہزارروپے، ستمبر میں حسن آباد، واپڈ اٹائون، نواں شہر، کبیروالہ، گلگشت ، ممتازآباد اور غلہ منڈی سب ڈویژنوں میں 103صارفین کو 18لاکھ88ہزارروپے، اکتوبر میں اربن لودھراں، قصبہ مڑل، شاہ رکن عالم، نیوملتان اور کینٹ سب ڈویژنوں میں 90صارفین کو 17لاکھ55ہزارروپے اور نومبر 2016؁ء میں ولایت آباد، گارڈن ٹائون، مخدوم رشید، قصبہ مڑل، ممتازآباد، الفرید پاکپتن، پاورہائوس پاکپتن ، بونگاحیات ، کروڑلعل عیسن ، نواں شہر اور نیوملتان سب ڈویژنوں میں 93گھریلو، تجارتی، زرعی ٹیوب ویل اور صنعتی بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 20لاکھ42ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں